ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی میں کافی گروپ بن چکے،وزیرتوانائی سندھ کا دعوی

کراچی:سندھ کے وزیرتوانائی امتیازاحمدشیخ نے کہاہے کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انتشار کو ڈھونڈنے سے بھی امیدوار نہیں ملیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امتیازشیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں انتشارپھیلاتے خوداندرونی خلفشار کا شکارہوچکی،تحریک انصاف میں کافی گروپ بن چکے ہیں، شاہ محمود قریشی اور پرویزالٰہی میں قیادت کی جنگ شروع ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے ملتان سے شاہ محمود کی سیاست کا صفایا کردیا، چیئرمین کے امیدوار پی ٹی آئی رہنما عمران خان کی نااہلی کا انتظار کررہے ہیں سیاست میں بلاول زرداری طلوع جبکہ عمران اور شاہ محمود غروب ہوچکے۔

صوبائی وزیرنے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف بیان بدزبانی سے گریز کریں۔ بصورت دیگر جیالے انہیں جواب دینا اچھی طرح جانتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں