ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جلاؤ گھیراؤ کیس،پولیس نے مسرت جمشید اور جمشید چیمہ کو کلین چٹ دیدی

 لاہور: جلاو گھیراو اور پولیس پر تشدد کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کو پولیس نے کلین چٹ دے دی۔

پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کو تفتیش میں بے گناہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری پولیس کو مطلوب نہیں ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد  مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ واضح رہے کہ مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر کے خلاف 3 مقدمات تھے۔

دریں اثنا انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی عبوری درخواست ضمانت مسترد کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جلا گھیرا ،پولیس پر تشدد اور کارسرکار میں مداخلت کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی عبوری ضمانت بھی عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں