English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو مراد سعید کی گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے مقدمات کی تفصیلات آنے تک پولیس کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی گرفتاری سے روک دیا۔جمعہ کو عدالتِ عالیہ نے مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ آئندہ سماعت تک مراد سعید کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔ عدالتِ عالیہ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ فریقین کو بلا کر پوچھ لیتے ہیں، مناسب احکامات جاری کریں گے۔عدالت نے پولیس اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تک مراد سعید پر درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے