ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والا چیف جسٹس مستعفی ہو، نواز شریف

لندن: مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

نواز شریف کا کہنا تھاکہ عدالتیں قوموں کو بحرانوں سے نکالتی ہیں نہ کہ بحرانوں میں دھکیلتی ہیں، چیف جسٹس نے نہ جانے کونسا اختیار استعمال کر کے اکثریتی فیصلے پر اقلیتی رائے مسلط کردی۔

نواز شریف نے مطالبہ کیا کہ اپنے منصب اور آئین کی توہین کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والا چیف جسٹس مزید تباہی کرنے کے بجائے فی الفور مستعفی ہو جائے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے بعد وفاقی حکومت نے بھی چیف جسٹس سے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں