کراچی :گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 4 دن آئی جی سندھ کو اختیار دیں، میری کوآرڈینیشن سے 5ویں دن کوئی سٹریٹ کرائم نہیں ہوگا۔
کراچی میں سترہویں سحری کے موقع پر نارتھ ناظم آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ شہر میں گورنر ہائوس کی افطاری کے بینر ہٹا دیئے گئے ، مجھے میسج ہے اب آپ رک جائیں، بہت ہوگیا عوام عوام۔
انہوں نے کہا کہ اختیارات دے کر سٹریٹ کرائم ختم کئے جا سکتے ہیں۔گورنر سندھ نے بتایا کہ گیس کی بندش پر عوام کے ردعمل سے ایم ڈی ایس ایس جی سی کو آگاہ کر چکا ہوں جب گیس نہیں تو بل بھی نہ بھیجیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ عوام گیس بلز گورنر ہائوس میں جمع کروائیں، انہیں صفر کروائیں گے۔

