کراچی کے علاقے نیو چالی کی جنریٹر مارکیٹ میں واقع کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص دم گھٹنے سے جاں بحق جبکہ 3 افراد بے ہوش ہوگئے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ عمارت کی دوسری، تیسری، دسویں اور گیارویں منزل پر لگی جو متعدد منزلوں تک پھیل گئی۔
فائر حکام کا بتانا ہےکہ آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن میں 10 فائر ٹینڈز، ایک اسنارکل اور ایک باؤزر نے حصہ لیا۔
کراچی-بولٹن مارکیٹ کے قریب عمارت میں آگ لگ گئی امدادی رضاکار جائے وقوعہ پر موجود امدادی سرگرمیاں جاری دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق تین بیہوش #Karachi pic.twitter.com/d0vJasBGBL
— Samar Abbas (@Samarjournalist) April 8, 2023
دریں اثنا میٹھادر پولیس کے ایس ایچ او خان محمد بھٹی نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ آر کے اسکوائر کی آخری اور دسویں منزل پر آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چیف فائر آفیسر اشتیاق احمد نے بتایا کہ عمارت میں پھنسے 43 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے، ابتدائی طور پرلگتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کےباعث لگی۔

