English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

باڑہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 جوان شہید

terrorists

راولپنڈی:  ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہونے کے باعث سیکورٹی فورسز کے 2 جوان شہید ہو گئے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق  شہدا میں نائب صوبیدار حضرت گل اور سپاہی نذیر اللہ شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ہمارے فوجی جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر حکام نے کہا کہ علاقے سے دہشت گردوں کو کلیئر کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے