English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بحران کا حل ایک ہی دن انتخابات سے ممکن ہے، گورنر خیبر پختونخوا

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ موجودہ آئینی و سیاسی بحران کا حل پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات کے انعقاد سے ممکن ہے۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو میں حاجی غلام علی نے کہا کہ ملک میں ایک ہی روز انتخابات کے انعقاد کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز اس حوالے سے مل بیٹھ کر معاملات طے کریں۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ سپریم کورٹ جو کہے گی وہ تو ماننا ہوگا البتہ خیبر پختونخوا میں ہر روز دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں، فوری الیکشن کا مطالبہ کرنے والی پی ٹی آئی بتائے کہ کیا ایسے حالات میں انتخابی مہم چلانا بھی ممکن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے حالات میں بہت فرق ہے، ہمارے صوبے میں کوئی دن ایسا نہیں کہ دہشتگردی کا واقعہ نہ ہوا ہو۔

حاجی غلام علی کا کہنا ہے کہ میں نے تاریخ دینی ہے الیکشن وفاقی وصوبائی حکومت اورالیکشن کمیشن نے کرانا ہے، نگران صوبائی حکومت کا خط میں نیالیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ کو بھیجا۔ الیکشن کے حوالے سے ہمیں ٹھنڈے دماغ کے ساتھ فیصلے کرنا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اصل اسٹیک ہولڈر صوبے کے عوام، پولیس اور انتخابی عملہ ہے، الیکشن کا مطالبہ کرنے والے بتائیں ان حالات میں وہ انتخابی مہم بھی چلاسکیں گے؟ کیا اس وقت وانا،وزیرستان ، کرم و دیگر علاقوں میں انتخابی مہم ممکن ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے