ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسجد الحرام میں بارش کے دوران لبیک کے صدائیں، معتمرین خوش

مکہ مکرمہ : خانہ کعبہ کے زائرین اور معتمرین نے پیر کی صبح فجر سے پہلے مسجد الحرام پر ہونے والی خیر و برکت کی بارش کے درمیان خوبصورت لمحات گزارے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق طواف اور نماز کی ادائی کے دوران بارش لوگوں کو بھگوتی رہی تاہم وہ اس مسحور کن ماحول سے لطف اندوز ہوئے۔بہت سے نمازی خوشی سے جھوم اٹھے اور دعاؤں میں با آواز بلند رحمت کی بارش کے لیے شکر گزار ہوتے رہے۔

اسی دوران حرمین شریفین کی سیکورٹی، سیفٹی، ہنگامی حالات اور خطرات کی ایجنسی کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے فعال رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں