ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی طیاروں کے مسافروں کے ٹرانزٹ ویزاکے ذریعے عمرہ کے فوائد کا اعلان

Umrah visas

ریاض : سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے سعودی ہوائی جہازوں پر آنے والے مسلمان مسافروں کے ٹرانزٹ ویزاکے ذریعے عمرہ کے فوائد کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت حج کی طرف سیٹویٹرپر ایک وضاحتی انفوگرافک شائع کیا گیا ہے۔ اس میں ٹرانزٹ ویزے پرآنے والے مسلمانوں کیلیے مختصر وقت میں عمرہ کرنے کی سہولت کے ساتھ اس کے فوائد بیان کیے گئے ہیں۔

ٹرانزٹ ویزے پرآنے والے عمرہ کے مناسک ادا کرسکتے ہیں، مسجد نبوی ﷺکی زیارت کا شرف حاصل کرسکتے ہیں۔ انہیں فوری طور پرٹکٹ خریدتے ہی عمرے کا مفت ویزہ جاری کیا جائے گا جو 90 دنوں کے لیے کار آمد ہوگا۔ اقامہ کی مدت کم سے کم چار دن ہوگی اور سعودی عرب کے علاقوں اور شہروں کے درمیان آمد ورفت کی سہولت حاصل ہوگی۔

وزارت حج نے مزید کہا کہ یہ ویزا 3 طریقوں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ سفری ٹکٹ کی بکنگ، ایئر لائنز اور فلائی ناس کے ذریعے درخواست جمع کرانے سے اور وزارت خارجہ کے قومی ویزا پلیٹ فارم کے ذریعے اور ای میل کے ذریعے ویزا حاصل کیا جا سکتا ہے۔آخر میں وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ ویزا حاصل کرنے کے بعد عمرہ پرمٹ کو “توکلنا” ایپ کے ذریعے بک کرنا ضروری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں