ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی حیات مبارکہ اور شہادت دونوں مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہیں،حمزہ شہباز 

decid to Sunday

 لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی حیات مبارکہ اور شہادت دونوں مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔

انہوں نے امیر المومنین حضرت علی کے یوم شہادت پر اپنے بیان میں کہا کہ  پیغمبر خدا نے حضرت علی کو خصوصی طور پر دین کی حفاظت و ترویج کے لئے تیار کیا۔ امیرالمومنین حضرت علی کی زندگی تعلیمات قرآنی اور سیرت رسول اکرم کا عملی نمونہ ہے۔ باب العلم حضرت علی کی حیات مبارکہ صبر وشجاعت کیساتھ حکمت و تدبر اور معاملہ فہمی کا درس دیتی ہے۔

حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ امیر المومنین کا دور حکومت حکمرانوں کے لئے مثال ہے کہ کس طرح ذات پر قوم کو ترجیح دیتے ہوئے انصاف کا قیام کسی مصلحت کے بغیر کرنا چاہئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں