English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ناجائزاسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی مددہماری ذمہ داری ہے، لیاقت بلوچ

اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ نئی عالمی صف بندی کے پیش نظر پاکستان ایران افغانستان سے مضبوط تعلقات اور چین سے پختہ دوستی  ناگزیرہے،ناجائزاسرائیلی ریاست کی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی مددہماری زمہ داری ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ جمعہ کو ملک بھر یوم القدس منایا جائے گا ہرجگہ ریلیاں مظاہرے جلوس ہونگے،بھارتی فاشزم بے نقاب ہوچکا ہے  ہماری خاموشی شکوک وشہبات کو جنم دے رہی ہے ،امریکا اسرائیل کی سرپرستی کر کے اپنے لیے نفرتوں کے الاؤ جلا رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  نئے قرضے اور  سود کی لعنت  کے ہوتے استحکام نا ممکن ہے، سیاسی قیادت ماضی سے سبق سیکھے سیاسی استحکام کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی دہلیز پر سجدہ ریز نہیں ہونا چاہیے۔سیاسی مسائل سیاسی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی قیادت مذاکرات شروع کرے اور بند گلی کی طرف حالات کو نہیں لے جانا چاہیے، اتحاد امت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ضرورت ہے استحکام پاکستان کے لیے غالبہ دین ناگزیر ہے۔بعض قوتیں اسلامی اقدار،تہذیب،روایات کو پامال کرنا چاہتی ہیں مگر انہیں آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں قرآن و سنت اور آئین سے متصادم کوئی قانون نہیں بن سکتا۔

لیاقت بلوچ  نے کہا کہ ماورائے آئین قانون کی دلیل اور نظریہ کی طاقت کی بنیاد پر مزاحمت اور مقابلہ کیا جائے گا، عالم اسلام کے لیے کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کھڑے کیے گئے پاکستان ذمہ داری ہے کہ وہ ناجائز اسرائیلی ریاست کے خلاف فلسطینیوں کی مدد کرے۔دنیا میں نئی صف بندی ہو رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے