ریاض: رمضان المبارک 1444 ہجری کے آغاز کے بعد سے 21 روزے تک 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد نے مسجد الحرام میں نماز ادا کی۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین کی جرنل پریزیڈنسی کے سربراہ اور امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے بتایا کہ رمضان المبارک کے آغاز سے 21 ویں روزے تک 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد مسجد الحرام میں نماز ادائیگی کے لیے آئے۔
انہوں نے بتایا کہ ان میں سے بیشتر عمرہ زائرین تھے جن کی کثیر تعداد غیر ملکی تھی۔
عرب میڈیا کی ایک اور رپورٹ میں وزارت خارجہ اور وزارت حج و عمرہ کے ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں اب تک گیارہ لاکھ 49 ہزار سے زائد مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔
