ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ناروے نے 15روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا

 اوسلو:ناروے نے گزشتہ روز اوسلو میں روسی سفارت خانے کے 15ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا ہے جسے وہ مبینہ طورپرخفیہ جاسوس سمجھتا ہے۔

ناروے کے وزیر خارجہ انکین ہوٹولٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ان 15خفیہ ایجنٹوں کو ان کی سفارتی حیثیت سے متصادم سرگرمیوں کے لیے نا پسندیدہ شخصیات  قرار دیا گیا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ناروے میں روسی جاسوسی کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے اور ان کے حجم کو کم کرنے کے لیے یہ ایک اہم اقدام ہے۔

ناروے کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پندرہ روسی جو سفارتی احاطہ میں ملک میں ہیں انہیں جلد ہی ناروے کی سرزمین سے نکل جانا چاہیے۔

ہوٹ ویلٹ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات پر زور دیا کہ ان کی سرگرمیوں کا تھوڑی دیرکے لیے  تعاقب کیا گیا تھا تاہم ان پر عائد جاسوسی سرگرمیوں کی وضاحت نہیں کی گئی۔

دوسری جانب روسی سفارت خانے کے ترجمان تیمور چیکانوف نے ایک ای میل میں کہا کہ ہمارا ردعمل بہت منفی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک نیا، انتہائی غیر دوستانہ فیصلہ ہے جس کے بعد جواب دیا جائے گا،دوسری جانب روسی مشن نے اس فیصلے کو انتہائی غیر دوستانہ قرار دیتے ہوئے جواب دینے کی دھمکی دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں