ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلوریڈا میں موسلا دھار بارشوں سے تباہی، اسکول بند، ہزاروں پروازیں منسوخ

فلوریڈا:امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر فورٹ لاڈرڈیل میں مسلسل بارش نے شہر کو کئی فٹ پانی میں ڈبو دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوب مشرقی علاقوں میں کئی روز کی موسلا دھار بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے،مسلسل بارشوں کے باعث گاڑیاں ڈوب گئیں، ٹریفک جام ہوگیا۔

شہر کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور سکول جمعے تک کے لئے بند کر دیئے گئے، پانی میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں سے نکالا جا رہا ہے، شہر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی،ساحلی شہر فورٹ لاڈرڈیل کی سڑکیں تالاب بنی ہوئی ہیں۔

فورٹ لاڈرڈیل ہالی وڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 400 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، رن وے پر آنے والے پانی کو خشک کرنے کے لئے ایئرپورٹ کو ایک روز کیلئے  بند کر دیا گیا ہے۔

نیشنل ویدر سروس کے مطابق فورٹ لاڈرڈیل میں 24گھنٹوں کے دوران 635ملی میٹر بارش ہوئی ہے جو اب تک کی ہزارسالہ بارشوں میں سے ایک ہے،دوسری جانب فلوریڈا کے شہر میامی میں بھی پچھلے کئی دنوں سے بارش جاری ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں طویل خشک سالی کے ساتھ طوفانوں کی بڑھتی تعداد اور شدت موسمیاتی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں