ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ اور پنجاب کے کچے کے علاقوں میں پولیس کا گرینڈ آپریشن آٹھویں روز بھی جاری ، ایک ڈاکو ہلاک

سندھ اور پنجاب کے کچے کے علاقوں میں پولیس کا گرینڈ آپریشن آٹھویں روز بھی جاری رہا فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی عرفان سموں نے کہا ہے کہ پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکوﺅں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگا دی اور متعدد سہولت کاروں کو حراست لیا گیا ، انڈس ہائی وے اور دیگر سڑکوں پر پولیس گشت بڑھا دیا گیا۔

عرفان سموں نے کہا کہ مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرانا اول ترجیح ہے۔دوسری جانب ڈی پی او مہر ناصر سیال نے کہا کہ کچہ چراغ شاہ میں جدید ہتھیاروں اور بکتربند گاڑیوں سے پیش قدمی جاری ہے جہاں پر ڈاکوﺅں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی جار ی ہے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک آپریشن میں 4 ڈاکو مار جاچکے ہیں اور 8 سہولت کار بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں