ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نااہل حکمرانوں کو قانون سازی کا کوئی حق نہیں، چوہدری پرویزالہی

stay in its time

لاہور:مرکزی صدر تحریک انصاف چوہدری پرویزالہی  نے کہا ہے وفاق میں شوباز اور پنجاب میں تڑی باز نے عوام کے لیے 2وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا دیا ہے، عالمی منڈی میں تیل سستا لیکن پاکستان میں مہنگا ہے، پہلے ہی کہا تھا اسحاق ڈار نااہل وزیر خزانہ ہے۔

چوہدری پرویز الہی نے کہاکہ  پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ ظلم ہے، آئی ایم ایف کی آشیر باد حاصل کرنے کے لیے نااہل حکمران عوام کا خون چوس رہے ہیں، اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے آگے لیٹ گئے پھر بھی وہ اعتبار کرنے کو تیار نہیں، اسحاق ڈار کو اگر کچھ نہیں آتا تو شوکت ترین سے ہی سیکھ لیں۔

رہنما پی ٹی آئی  کا کہنا تھا کہ نااہلوں کا ٹولہ مسلط ہے جس نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، وفاق میں شوباز اور پنجاب میں تڑی باز نے عوام کے لیے 2 وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا دیا ہے، سپریم کورٹ کے خلاف سب سر جوڑ کر کابینہ کے اجلاس پر اجلاس بلا رہے ہیں، نااہل حکمرانوں کو قانون سازی کا کوئی حق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن کی عدلیہ کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی قابل افسوس ہے، فضل الرحمان کو عدلیہ کے خلاف غیر ذمہ دارانہ گفتگو سے گریز کرنا چاہیے، فضل الرحمان کو معلوم ہونا چاہیے کہ قوم پوری قوت سے عدلیہ کے فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا سروے رپورٹس پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی کامیابی کی پیشگوئی کر رہی ہیں، پی ڈی ایم الیکشن روکنے کی کوششیں کر کے ہماری الیکشن مہم مفت میں چلا رہی ہے، ایسا نہ ہو اس بار  عمران خان خیبرپختونخوا سے ان پارٹیوں کا صفایا ہی کر دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں