ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب سے دو ارب ڈالر ملنے کی تصدیق

tendencies

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب سے دو ارب ڈالر ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک معاشی چیلنجز سے گزر رہا ہے، سعودی عرب نے کمال مہربانی سے ہمیں دو ارب ڈالر مزید دیے ہیں، یو اے ای نے بھی ہمیں ایک ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے، آئی ایم ایف کی یہ بھی شرط پوری ہوگئی، اس کے باوجود زرمبادلہ کی صورتحال بہت نازک ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ٹریفک حادثے میں جاں بحق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مفتی عبدالشکور انتہائی ایماندر اور ملنسار انسان تھے، ہم نے موجودہ حالات کے پیش نظر کابینہ ارکان کی تنخواہ سرنڈر کرنے کا فیصلہ کیا، مفتی عبدالشکور نے مجھے کہا میرا گزارہ اس تنخواہ کے بغیر گزارہ نہیں، گزشتہ سال حج کے بہترین انتظامات ہوئے اسکا سہرا مفتی عبدالشکور کے سر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں