لاہور: تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ توہین عدالت پر پہلے پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نا اہلی بھگتی تھی اب موجودہ وزیراعظم شہبازشریف بھی بھگتیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مان کر حکمران غلط روایت ڈال رہے ہیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رہے ہیں، خواجہ طارق رحیم اور فواد چودھری پیروی کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے غریب کا جینا محال ہوگیا ہے، عوام کو سکون کے ساتھ دو وقت کی روٹی بھی موئثر نہیں ہے، حکومتی نااہلی کی وجہ سے آئے روز ملک میں بدامنی پھیلتی جارہی ہے۔
