ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس ہماری سلامتی کے لیے سب سے براہ راست خطرہ ہے، نیٹو

برسلز:نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ کا کہنا کہ نیٹو ہتھیاروں کے کنٹرول کے لیے اپنی تیاریوں میں وسعت لانے اور متعلقہ سربراہان کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے،اسٹولٹن برگ نے واشنگٹن میں منعقدہ 3روزہ نیٹو کانفرنس سے بذریعہ وڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے اسٹولٹن برگ نیکہا کہ روس ہماری سلامتی کے لیے سب سے براہ راست خطرہ ہے لیکن عالمی سلامتی کا ماحول عام طور پر پریشان کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے حملے بھی ان خطرات میں شامل ہیں ، نیٹو ان نئی ٹیکنالوجیز کو فوجی میدان میں ذمہ داری کے شعور کے ساتھ استعمال کرنے کے لیے مشترکہ عالمی معیار کو فروغ دینے میں پر عزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو اسلحہ سازی کے کنٹرول کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں اٹل ہے اور میثاق اس مقصد کے تحت عالمی سطح پر اپنے شراکت دارو ں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں