ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر خارجہ کا بھارت کا دورہ کشمیریوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے ، فوادچوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اورسابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ہندوستان کا دورہ کشمیریوں کی جدوجہد کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے ،کشمیر کے معاملے کو دفن کر کے ہندوستان سے تعلقات بنانا اس انٹرنیشنل ایجنڈے کا حصہ ہے جس کے تحت اس حکومت کو پاکستان پر مسلط کیا گیا۔ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت دیگر ممالک سے تعلقات کے حامی ہیں لیکن کسی طور بھی ذیلی ملک نہیں بن سکتے، تعلقات برابری کی سطح پر اور بنیادی معاملات پر تصفیہ کیلئے ہونے چاہئیں ۔پاکستان اپنے قریبی دوست ممالک کیلئے اہمیت کھو رہا ہے اور یہ بات انتہائی تشویشناک ہے۔

جبکہ اپنے ایک اورٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس عید پر علی امین گنڈا پور، اعصام الحق اور درجنوں دیگر کارکنان کو اپنی خصوصی دعائوں میں یاد رکھیں یہ لوگ ان ہزاروں لوگوں میں شامل ہیں جو پاکستان میں جمہوریت کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے اس فسطائی حکومت کے نشانے پر آئے اور ظلم برداشت کر رہے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں