واشنگٹن/لندن/اوٹاوا:امریکا کے صدر جو بائیڈن،برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت دیگر اہم عالمی شخصیات نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپنی اور اپنی اہلیہ جل بائیڈن کی طرف سے امریکا میں بسنے والے اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو عید مبارک ہو۔عید ایک ایسے مہینے کے اختتام پر آتی ہے جو ایثار ، قربانی اور محبت اور اخوت کے جذبے سے بھرپور ہوتا ہے۔
Eid al-Fitr, also known as the festival of breaking the fast, marks the end of the holy month of Ramadan. To Muslims across the country and around the world who are celebrating with their family and friends: Eid Mubarak! https://t.co/Bb8okUic7c pic.twitter.com/NSEbm9A2pw
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) April 21, 2023
کینیڈا کے وزیراعظم نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو اپنی اوراہلیہ کی طرف سے مبارک باد دی اورعید مبارک کہا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک سمیت دیگر اہم عالمی شخصیات نے مسلمانوں کو عید کی مبارک دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
