ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گزشتہ سال سیلاب نے لاکھوں افراد کو بے گھر کیا، رپورٹ

survey in flood

 نیویارک:اقوامِ متحدہ کی ایجنسی ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچھلے سال پاکستان میں بارشوں اور پگھلتے گلیشیئرز سے سیلاب نے لاکھوں افراد کو بے گھر کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں رکارڈ بارشوں اور افریقا میں قحط نے لاکھوں افراد متاثر کیے، چین اور یورپ کی بے پناہ گرمی نے بھی لاکھوں افراد کو متاثر کیا۔

ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے مطابق بڑھتا عالمی درجہ حرارت اور پگھلتے گلیشیئرز پاکستان کے لیے بری خبر ہے، پاکستان میں 7000 گلیشیئرز ہیں، یہاں کے گلیشیئرز قطبین کے علاوہ دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بڑھتی گرمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں نے دنیا میں غذائی قلت بڑھا دی ہے جس سے لوگ ہجرت پر مجبور ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا کے گلیشیئرز ڈرامائی انداز میں پگھل رہے ہیں، گرین ہاؤس گیسز کا رکارڈ اخراج دنیا پر بری طرح اثر انداز ہو رہا ہے۔

گزشتہ 8 سال کرہ ارض کے گرم ترین سال رکارڈ ہوئے رپورٹ میں کہا گیا کہ گرین ہاؤس گیسز جیسے کاربن ڈائی آکسائڈ کا اخراج رکارڈ سطح کو چھو گیا ہے، 2013 سے 2022 کے دوران سمندر کی سطح 4.62 ملی میٹر کی شرح سے بلند ہوئی، سمندر کی سطح بلند ہونے کی شرح 1993 سے 2002 کی شرح سے دْگنی ہوگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں