English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحریک انصاف کی ڈیمانڈ کے کوئی سرپاؤں نہیں ہوتے، نوازشریف کا ردعمل

القمر

لندن:  حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات پرمسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا ردعمل بھی آگیا، 

نوازشریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ زتو پچھلے بیس سال سے دیکھ رہے ہیں،پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ کے کوئی سرپاؤں نہیں ہوتے ۔

لندن میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ اللہ تعالیٰ کا شکرہےاس نےاپنے اورنبی پاک کے گھربلایا، نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے مدینہ منورہ کی حاضری ہوئی ،جہاں پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا مانگی،ہرمحب وطن پاکستان کیلئے دعا مانگتاہوں،اللہ تعالی پاکستان پررحم کرے،اللہ تعالی ہم سب پر رحم کرے۔

نواز شریف نے اس سوال کہ پی ٹی آئی نے اسمبلی تحلیل کرنے کامطالبہ کیا ہےکے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ زتو پچھلے بیس سال سے دیکھ رہے ہیں،پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ کے کوئی سرپاؤں نہیں ہوتے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے