ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مدھوبالا کو سفاری پارک نہیں پناہ گاہ منتقل کیا جائے، فور پاز انٹرنیشنل

 کراچی:فور پاز کی ٹیم نے مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدھوبالا کو سفاری پارک نہیں پناہ گاہ منتقل کیا جائے۔

فور پاز انٹرنیشنل نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ نورجہاں کے مرنے کے بعد مدھوبالا 4 راتوں سے سوئی نہیں ہے۔

فور پاز نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاتھیوں کے لئے بین الاقوامی اسٹینڈرڈ کی پناہ گاہ بنائی جائے، چاہتے ہیں ہتھنیاں پناہ گاہ منتقل ہوں، چڑیا گھر یا سفاری پارک نہیں، نئی پناہ گاہ میں تینوں ہتھنیوں کو ساتھ رکھا جائے۔

فور پاز انٹرنینشل کا کہناتھا کہ ہم نے مدھوبالا کے لئے خصوصی انتظامات کرلئے ہیں، ہم نے مدھوبالا کے خون کے نمونے بھی حاصل کرلئے ہیں جن سے معلوم ہوسکے گا کہ مدھوبالا سفر کرسکتی ہے یا نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں