راولپنڈی: خیبرپختونخواہ کے شہر لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پردہشت گردوں کے 3 حملے پسپا کردیے اور جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد ماردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی چوکی کے قریب موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے بعدپاک فوج کے جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں سے موثر انداز میں مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں کمانڈر موسیٰ خان سمیت7دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائب صوبیدار تاج میر ، حوالدار ذاکر احمد اور سپاہی عابد حسین شہید ہو گئے، علاقے میں کسی بھی دوسرے دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے علاقوں میں آپریشن کلین اپ کیا جارہا ہے۔
