English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قرآن و سنت کا نظام تمام محرومیوں اور پریشانیوں کا حل ہے، حافظ محمد ادریس

القمر

لاہور:جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کا نظام تمام محرومیوں ،پریشانیوں کا حل ہے ،جب تک مسلم حکمرانوں نے قرآن و سنت پر عمل کیا دنیا میں عروج حاصل کیا۔

حافظ محمد ادریس نے کہاکہ دین سے دوری نے آج مسلمانوں کو بے توقیرکر دیا ہے،کشمیر ،فلسطین میں ظلم و ستم  ہو رہا ہے جبکہ اسلامی دنیا کے حکمران خاموش ،صرف  لفظی مذمت اور قرادادوں پر گزارا کر رہے ہیں۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ   انفرادہ اور اجتماعی زندگی میں انقلاب پیدا کرنے کے لیے اسلامی تعلیمات کو اپنانا ہو گا،قومی سیاست میںصبرو تحمل ختم ،گالم گلوچ کا کلچر عام ہو گیا، سیاستدانوں کی کرپشن اور لوٹ مار نے ملک کی معیشت تباہ اور کاروبار ختم کر دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کا طوفان ہے جو غریب عوام روٹی کے چند نوالوں کو ترس گئے ہیں عوام کو ایماندار قیادت کا انتخاب کرنا ہو گا کرپٹ نظام اور اس کے پہرے داروں کو بدلنا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے