English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

القمر

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ)اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سکندر گوٹھ سے ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم میں ملوث2 ملزمان عثمان  اور شیر یار کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے، ایک عدد 30بور پسٹل بمعہ 2عدد راندز، ایک عدد مو ٹر سائیکل،2عدد مو با ئل فون اور نقدی بھی برآمد کر لی گئی، ملزمان شہریوں سے لو ٹ مار کر رہے تھے کہ اچانک رینجرز مو ٹر سائیکل اسکوارڈکو دیکھ کر تنگ گلیوں میں فرار ہونے کی کو شش کی۔

 رینجرز مو ٹر سا ئیکل اسکوارڈ نے ملزمان کا تعا قب کیا اور گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں ملیر، صفورا، گلستان جو ہر اور گردونواح میں 30سے زائد ڈ کیتی کی وارداتوں میں ملو ث ہیں۔

ملزمان حال ہی میں سکندر گو ٹھ راجپوت ڈیری شاپ سے ڈکیتی کے دوران10ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے جس کی تصدیق ڈیری شاپ کے مالک نے مو قعہ پر کر دی۔ ملزمان کے دیگر سا تھیوں کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے