English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پرویز الٰہی کے گھر بکتر بند گاڑیوں سے دھاوا فسطائیت ہے ،شیخ رشید

القمر

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پرویز الٰہی کے گھر بکتر بند گاڑیوں سے دھاوا فسطائیت ہے ، چوہدری برادران کو لڑوانا سیاسی سازش کا حصہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پرویز الٰہی کے گھر بکتر بند گاڑیوں سے دھاوا فسطائیت اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ فعل ہے، چوہدری شجاعت کو مذمت کرنی چاہیے اور چوہدری سالک کو مستعفی ہو جانا چاہیے، دونوں بھائیوں کو لڑوانا سیاسی سازش کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے قرض کا مسئلہ 10 مئی کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بھی شامل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار اقتصادی معاشی طور پر ہی ناکام نہیں ہوئے بلکہ غریب سے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا، مذاکرات کامیاب ہوں تو بہت اچھی بات ہے لیکن ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کی ضرورت آئین اور قانون ہے، حکومت اقتدار سے چمٹا رہنا چاہتی ہے، چابی کے کھلونے کلیم اللہ اور سلیم اللہ کھیل رہے ہیں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میری 4 مرلے کی لال حویلی پر حکومت چوتھی مرتبہ حملہ کرنے جا رہی ہے اور ہائیکورٹ سے بھی 4 مرلے ملکیتی کا کیس جیت چکا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے