English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا بھر میں فائر فائٹرزکا عالمی دن 4 مئی کومنایا جائے گا

القمر

 فیصل آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرزکا عالمی دن 4 مئی کومنایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصداپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے لوگوں کی جان بچانے والے فائر فائٹرز کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرنا ہے ۔

اس دن کی مناسبت سے فیصل  آباد سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں اور دیگر اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں عمارتوں کو لگی آگ بجھانے کے فرضی مظاہرے اور ریسکیو 1122کے زیر اہتمام فلیگ مارچ پیش کیے جائیں گے ۔

مقررین اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار حقیقی ہیروز فائر فائٹرز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی اہمیت بیان کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے