کمبوڈیا: عالمی یوم مزدور کے موقع پر ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے اور انہوں نے تنخواہوں میں اضافے اور بہتر معیارزندگی کا مطالبہ کردیا۔
دارالحکومت میں نکلنے والی ریلیوں کے شرکا نے ہاتھوں میں جھنڈے اور بینرز اٹھارکھے تھے۔ اس دوران شرکا زندہ باد ،مزدورزندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ شرکا کی اکثریت کا تعلق ملبوسات اورتعمیراتی صنعتوں سے تھا۔
واضح رہے کہ کمبوڈیا میں گارمنٹ انڈسٹری کے کارکنوں کی کم از کم اجرت 200 ڈالرماہانہ ہے۔
