English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوڈان سے 184 شہریوں سمیت 5197 افراد کو نکال چکے،سعودی  وزارت خارجہ

القمر

ریاض: سعودی عرب  کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سوڈان سے 184 شہریوں سمیت 5ہزار 197افراد کو نکال چکا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق  اتوار کو سعودی طیارے کے ذریعے 45سعودیوں اور 88غیر ملکیوں کو سوڈان سے جدہ منتقل کیا گیا، اس طرح انخلا کے سعودی آپریشن میں اب تک 184 سعودیوں سمیت 5ہزار 197افراد کو سوڈان سے نکالا جا چکا ہے، اسی طرح سوڈان سے 5ہزار 13غیر ملکیوں کا انخلا کیا گیا ہے۔

ان افراد میں سعودی عرب کے برادر اور دوست ملکوں کے شہری شامل ہیں۔اتوار کی صبح 45سعودی شہری اور 36پاکستانی شہری جدہ کے مغربی سیکٹر میں کنگ عبداللہ ائربیس پہنچے، جہاں سے انہیں رائل سعودی ائرفورس کے ایک ٹرانسپورٹ طیارے کے ذریعے نکالا گیا۔

علاوہ ازیں اس سے قبل  الدرعیہ بحری جہاز بھی جدہ پہنچا تھا جس میں سلطنت عمان، پاکستان، امریکا اور نیپال کے 52شہری سوار تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2 دنوں کے دوران رائل سعودی ائرفورس نے لگ بھگ 185غیر ملکی افراد کا سوڈان سے انخلا ممکن بنایا ہے جن ملکوں کے شہریوں کو نکالا گیا، ان میں جنوبی افریقا، زیمبیا، کینیا، مالی، موزمبیق، نائیجریا، اریٹیریا، برطانیہ، سویڈن، فرانس، نیدرلینڈ، ناروے، امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، لبنان، فلسطین، صومالیہ، پاکستان، تھائی لینڈ، فلپائن، یوگنڈا، چاڈ، تنزانیہ، بینن، انڈونیشیا اور ترکی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے