English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جلاو گھیرا اور تشدد کے مقدمے میں علی امین کی ضمانت منظور

القمر

  لاہور:کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاو گھیرا اورتشدد کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپورکی ضمانت منظورکرلی ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹر نے علی امین گنڈا پورکی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پرسماعت کی ۔عدالت نے ضمانت کی درخواست منظورکرلی اورانہیں پچاس ہزارکے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ علی امین گنڈا پورکے خلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج ہے ۔ جس میں الزام لگایا گیا کہ زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران علی امین گنڈا پور نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو اسلحہ فراہم کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے