English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیف جسٹس کو اپنے عہدے اور اختیارات کا احترام کرنا ہو گا، شازیہ مری

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہم لڑنے نہیں آئے لیکن چیف جسٹس کو اپنے عہدے اور اختیارات کا احترام کرنا ہو گا۔

منگل کو قومی اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے پروسیڈنگ سے متعلق بحث کو شروع نہیں کیا، موجودہ صورتحال بھی پارلیمنٹ کی پیدا کردہ نہیں، بطور پارلیمنٹ کی رکن میں پاکستان کے آئین کے تحفظ کی ذمہ دار ہوں۔

وفاقی وزیرشازیہ مری کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ آئین کے تحت بالادست ادارہ ہے، حال ہی میں ایک فیصلے میں جج صاحب نے اہم نقاط لکھے، ہم یہ کہتے ہیں ججز کو اپنے فیصلوں سے بات کرنی چاہیے، بصد احترام معزز جج پارلیمنٹ کی کارروائی میں مداخلت کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے