English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان فلور ملز مالکان نے غیر معینہ ہڑتال کا الٹی میٹم دیدیا

القمر

کراچی: پاکستان فلورملز مالکان نے ایک بار پھر کراچی کو گندم کی عدم فراہمی پر بدھ کی شام سے غیر معینہ مدت تک کے لیے ہڑتال کرتے ہوئے فلورملزکوتالے لگانے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

پریس کلب میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چودھری عامرعبداللہ نے دیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے لیے بھتہ لے کر آٹا چھوڑ رہی ہے۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا کہ سندھ حکومت کی بلیک میلنگ سے دل برداشتہ ہوکر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے مدد مانگ لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لیے ڈھائی سے 3 لاکھ روپے کے عوض گندم کے ٹرکوں سے رشوت لے کر چھوڑا جارہا ہے۔ سندھ حکومت کو ساڑھے 5 ارب روپے گندم کی مد میں پیسے جمع کراچکے ہیں۔ بدھ کی شام 7 بجے تک گندم کی فراہمی نہ کی گئی توملزمالکان غیر معینہ مدت کے لیے شہر بھر کی ملوں کو بند کردیں گی اورتالے لگاکربھرپوراحتجاج کیا جائے گا۔

چودھری عامر کا مزید کہنا تھا کہ اندرون سندھ میں آٹے کو بڑے پیمانے پر اسٹاک کیا جارہا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے تمام ترالزامات کومسترد کرتے ہوئے چیئرمین فلورملزایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے کاروباری افراد پرالزام تراشیاں کررہی ہے، سیکریٹری فوڈ سمیت وزیرخوراک اپنا گندم فراہمی کا وعدہ پوراکریں۔آج پھر فلور مل انڈسٹری 13 اپریل 2023 والی پوزیشن پر کھڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے