ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملتو ی شدہ بلدیاتی الیکشن: جماعت اسلامی کا رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ

کراچی:  امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ  ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ7مئی کو ملتو ی شدہ 11  نشستوں پر بلدیاتی الیکشن میں صاف شفاف انتخابات کیلیے رینجرز تعینات کی جائے۔

حافظ نعیم الرحمن نے چیف الیکشن کمشنر کو خط ارسال کردیا، جس میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن مختلف چیئر مین،وائس چیئر مین اور وارڈز کونسلرز کے ملتوی شدہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے اور اس کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ  امید ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے آئینی و قانونی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے انتخابات کو شفاف بنائے گا تاکہ شہری با آسانی ووٹ کاسٹ کرسکیں، پی پی پی 15 جنوری کی طرح 7مئی کو بھی غیر جمہوری ہتھکنڈے اختیار کر کے الیکشن میں دھاندلی کرنا چاہتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں