English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقدمات کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی کے کنوینر نے عمران خان کو مراسلہ بھجوادیا

القمر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفتیش کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے کنوینر ایس پی عمران کشور نے عمران خان کو مراسلہ بھجوا دیا۔

مراسلے میں لکھا گیا کہ سمن کے باوجود عمران خان نے جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون نہیں کیا،مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدم تعاون کے باعث جے آئی ٹی زمان پارک میں واقعے کے مقام کا دورہ نہیں کرسکی۔

ایس پی کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی کو  زمان پارک میں جائے وقوعہ کا دورہ کرنے دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے