English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اٹلی: مافیا گروپ کیخلاف کریک ڈاؤن، 132افراد گرفتار

القمر

بارسلونا:یورپی یونین پولیس نے اٹلی کے طاقتور مافیا گروپ درنگیٹاکیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جرائم پیشہ گروہ کے 132افراد کو گرفتار کرلیا، پولیس کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیاں اٹلی،جرمنی،بیلجیئم سمیت کئی یورپی ممالک میں کی گئیں، مافیا کا نیٹ ورک جنوبی امریکا سے یورپ اور آسٹریلیا تک منشیات کی اسمگلنگ کرتا تھا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد پرمنشیات،ہتھیاروں کی اسمگلنگ،منی لانڈرنگ اور ٹیکس فراڈکے الزامات ہیں، اطالوی مافیا براستہ پاکستان جنوبی امریکا تک ہتھیاروں کی سپلائی میں بھی ملوث تھا،اس کے علاوہ ہتھیار کوکین کے بدلے برازیل کے جرائم پیشہ گروپ کو دیے جاتے تھے۔

اطالوی پراسیکیوٹر نے بتایا کہ مافیا نے پاکستانی ایجنٹوں کے ذریعے ہتھیاروں کا کنٹینر برازیل میں فروخت کرنیکی کوشش کی۔

رپورٹس کے مطابق مافیاکے خلاف کریک ڈائون 5سال کی خفیہ تحقیقات کے بعد کیا گیا،پولیس کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیاں اٹلی،جرمنی،بیلجیئم سمیت کئی یورپی ممالک میں کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے