ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پوٹن پر حملہ ہم نے نہیں کیا: یوکرینی صدر کی تردید

یوکرینی صدرولودیمیر زیلنسکی نے گزشتہ روز اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ ہم نے پوٹن پر حملہ نہیں کیا ہم صرف اپنی سرزمین پر لڑائی لڑ رہے ہیں۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران زیلنسکی نے کہا کہ ہم پوٹن یا ماسکو پر حملہ نہیں کر رہے،ہم اپنی سرزمین پر لڑ رہے ہیں۔

یوکرین کے ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں بھی اس سے قبل گزشتہ روز کہا گیا کہ کیف کا کریملن پر حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہم جانتے ہیں کہ کریملن پر حملہ ایک انتہا پسند روسی ردعمل کا سبب بن سکتا ہے۔

بدھ کے روز یوکرینی بیانات روس کی جانب سے اس اعلان کے بعد سامنے آئے ہیں کہ یوکرین نے پوتین کو قتل کرنے کی کوشش میں صدارتی محل کو ڈرونز سے نشانہ بنایا تھا  جس پر روس نے دونوں ڈرونز مار گرائے  تھے۔

کریملن نے اس کارروائی کو دہشتگردانہ کارروائی قرار دیا ہے ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں