English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

منی لانڈرنگ کیس:مونس الٰہی کی اہلیہ سمیت 8ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

القمر

لاہور: کی مقامی عدالت نے مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی سمیت آٹھ ملزمان کی عبوری ضمانت 18 مئی تک توسیع کردی۔ جمعہ کو لاہور کی مقامی عدالت میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کا مقدمہ مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی سمیت 8 ملزمان کی عبوری ضمانت پرسماعت ہوئی۔جج کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے سماعت کی۔

درخواست موقف اختیارکیا گیا کہ راسخ الٰہی بخارمیں مبتلا ہیں عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔عدالت نے راسخ الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پرایف آئی اے سے تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 18 مئی تک توسیع کردی۔ملزمان میں تحریم الٰہی ،زارا الٰہی ،احمد فاران عتیق الرحمان ،شجاع الدین و دیگر شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے