English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپریم کورٹ فیصلوں اور احکامات پر نظر ثانی کا بل سینیٹ سے منظور 

القمر

اسلام آباد:سپریم کورٹ فیصلوں اور احکامات پر نظرِ ثانی کا بل پارلیمان کے ایوانِ بالا سے منظور ہوگیا۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا، مذکورہ بل ضمنی ایجنڈے کے ذریعے سینیٹر عرفان صدیقی نے ایوان میں پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا،اپوزیشن ارکان نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں،ایوان میں شدید احتجاج کیا اور چیئرمین ڈائس کے سامنے نعرے لگائے۔ 

سکیورٹی نے حکومتی اور اپوزیشن بنچز کے درمیان حصار باندھ لیا، اپوزیشن ارکان نے توہین عدالت نامنظور کے نعرے لگائے،اپوزیشن کے احتجاج کے دوران سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی کا بل سینیٹ میں منظور کر لیا گیا، بل پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 32اور مخالفت میں 21ووٹ آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے