English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دولت مشترکہ کے رکن ممالک تنظیم کی تقویت میں کردار ادا کریں، شہباز شریف

القمر

لندن: وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تنظیم کی تقویت میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  بادشاہ چارلسIII   کی تاج پوشی ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ کے ممالک کے مابین ہم آہنگی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے تا کہ مشترکہ ترقی کا خواب پورا ہو سکے۔ دولت مشترکہ تنظیم کی تقویت میں رکن ممالک اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

وزیر اعظم نے پاکستانی نوجوانوں   اور ہنر مندوں کو بہترین مواقع  فراہم  کرنے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ  حکومت خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنا رہی ہے اور پسماندہ طبقے جیسا کہ مذہبی اور نسلی اقلیتوں، معذور افراد اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو مرکزی دھارے میں لا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے