English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جرمنی: رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، 2افراد ہلاک 9زخمی

القمر

 برلن:جرمنی کے شمالی صوبے شلیسوش۔ہوشٹن کے شہر فلینسبرگ میں ایک عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں،فلنسبرگ پولیس ڈائریکٹریٹ کی طرف سے ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

جرمن میڈیا کے مطابق زخمی ہونے والے   9 افراد  کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے  ،ریسکیو  حکام نے علاقے کے رہائشیوں سے گھروں کی کھڑکیاں دروازے کھولنے اور ہیٹروں کو بند کرنے کی اپیل کی ہے،متاثرہ عمارت میں 40افراد مقیم تھے، آگ لگنے کی وجہ تاحال نامعلوم ہے اور عمارت کی چھت بیٹھنے کا خدشہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے