English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکمران انتخابات سے خوفزدہ ہیں،عمران خان

القمر

 لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا  ہے کہ حکمران انتخابات سے خوفزدہ ہیں، پاکستان میں جلد انتخابات ہی مسائل کاحل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے کینیڈاکی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر پیٹرک بران کی زمان پارک میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں پاکستان میں سیاسی صورت حال اورمعاشی پالیسوں کے حوالہ سے گفتگوکی گئی۔

اس  کے علاوہ پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے حکومتی رویے پر بھی عمران خان کی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جلدانتخابات ہی مسائل کاحل ہیں۔ 

عمران خان نے کہا ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جہاں سب کے لیے یکساں قانون ہو، حکمران انتخابات سے خوفزدہ ہیں،انتخابات کا راستہ روکنیکیلئیحکمران آئین شکنی کاراستہ اختیارکررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے