English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو نہ دینے کا فیصلہ

القمر

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی طلبی پر حکومت نے سپریم کورٹ بل کی پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ عدالت کو نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل ایکٹ 2023 پر پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ طلب کیے جانے پر حکومت نے عدالت کو ریکارڈ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اٹارنی جنرل آفس نے پارلیمانی کارروائی کے مطلوبہ ریکارڈ کے لیے اسپیکر آفس کو خط لکھ دیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اسمبلی کے اسپیکر پارلیمانی کارروائی کے ریکارڈ کے رکھوالے ہوتے ہیں اور پارلیمنٹ کی کارروائی کا ریکارڈ دینے کا کوئی جواز نہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ بل سے متعلق پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ گزشتہ ہفتے 2 مئی کو طلب کیا تھا، اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت بھی آج تک ملتوی کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا۔ قائمہ کمیٹی میں بحث۔ سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں اور وکلاء تنظیموں سے کیس کے سلسلے میں 8 مئی تک جواب طلب کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے