English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمدکے حکم امتناع میں مزید توسیع

القمر

  لاہور:ہائی کورٹ نے لاہور کے ماسٹرپلان 2050 پر عمل درآمد روکنے کے حکم امتناع میں مزید توسیع کردی۔ 

لاہور ہائی کورٹ میں لاہور ماسٹرپلان 2050 کی منظوری کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہدکریم نے شہری عبدالرحمان سمیت دیگر  کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ لاہور ماسٹر پلان 2050  قانون کے خلاف منظور کیا گیا۔ 

عدالت نے ایل ڈی اے کو  متعلقہ دستاویزات اربن یونٹ کو  دینے کاحکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اربن یونٹ ماسٹر پلان پر نظر ثانی کے ٹی او آرز  آئندہ سماعت پر  پیش کرے۔ عدالت نے ایل ڈی اے کو عدالت کی معاونت کے لیے سینئر افسر مقررکرنیکی ہدایت کرتے ہوئے مزید کارروائی دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے