ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان گرفتاری: پنجاب، پختونخوا میں دفعہ 144 نافذ، لاہور میں رینجرز طلب

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کی اسلام آباد سے گرفتاری پر شدید احتجاج کے بعد پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جب کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں صورت حال سے نمٹنے کے لیے رینجرز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

‏محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پورے صوبے میں دفعہ 144 لگانے کا بنیادی مقصد صوبے میں امن و امان کو برقرار رکھنا ہے، دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں جلسے اور جلوس پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق لاہور میں رینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے، شہر میں موبائل سروس بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں رینجرز کی مزید نفری طلب کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو بھی خط لکھ دیا ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلسے جلوس پر مکمل پابندی عائد کردی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 30 دن کیلئے کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر پشاور نے 144 کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں