اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے سربراہ اور امیر جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو اقتدارمیں لانےوالاکوئی بھی ادارہ یا قوت مجرم ہوگی، اختیارات کے معاملے پر بگاڑ پیداہوا ہے، دوسروں کے دائرہ اختیارمیں مداخلت سے ہی عدم استحکام پیدا ہوتا ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ حکومت سے کہنا چاہتا ہوں جن لوگوں نے اداروں کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیااُن کے خلاف کارروائی کریں، تحریک انصاف کیخلاف ایک لمحہ ضائع کئے بغیر کارروائی کی جائے، کل سے جلاؤ گھیراؤ کے مناظر دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے بھی جلوس نکالے ملین مارچ کیا، ہم نے اداروں کو اپنا ادارہ سمجھا، قومی تنصیبات کو کیوں نقصان پہنچایا جا رہا ہے، جی ایچ کیو کے دروازے توڑے گئے، ریاست کو نقصان پہنچانا ان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
