ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 27ہوگئی

غزہ: غزہ پر اسرائیل کے مسلسل فضائی حملوں میں شہدا کی تعداد 27ہوگئی جن میں 5خواتین اور 5بچوں سمیت اسلامی جہاد کی راکٹ لانچنگ فورس کے کمانڈر بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے  مطابق غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 3 کمانڈرز کی شہادت کے بعد غزہ سے 400سے زائد راکٹس فائر کیے گئے جن میں سے کچھ کو فضا ہی میں ناکارہ بنادیا گیا اور کچھ اسرائیلی سرزمین پر گرے۔

غزہ سے داغے گئے راکٹس میں اسرائیلی سرزمین پر جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم ان راکٹس حملوں کے جواب میں اسرائیلی فوج نے تازہ حملے کیے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ پر فضائی حملوں میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس میں اسلامی جہاد کے راکٹ لانچنگ فورس کے کمانڈر علی غالی مارے گئے۔

اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ اس عمارت کو راکٹس کی تیاری اور لانچنگ کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بمباری میں اضافہ ہوا ہے جس میں ایک کمانڈر سمیت 27افراد شہید اور 76زخمی ہوگئے،زخمیوں کو گہری چوٹیں آئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں