لاہور: امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ بر سرا قتدار آکر جماعت اسلامی پاکستان کو کرپشن فری پاکستان بنائے گی ، سودی معاشی نظام کا خاتمہ کرے گی ۔ سادگی کو اختیار کریں گے اور سادہ طرز حکمرانی سامنے لائیں گے۔
محمد جاوید قصوری نے کہاکہ سرکاری مراعات اورپروٹوکول پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہیں ، یہ سلسلہ ختم کیا جائے گا، پاکستان ایک غریب ملک ہے قومی خزانہ اس بات کی اجازت نہیں دیتا ہے اس پر سرکاری افسران کو مراعات دی جائیں، 100یونٹس بجلی ہر گھرانہ کو فری دی جائے گی، کاشتکاروں کی آسانی کیلئے تمام وسائل بروے کار لائے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ملک و قوم ہی جماعت اسلامی کی فلاحی کاموں کو محو ومرکز ، کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، پاکستانی معیشت اور معاشرہ دونوں ہی اس بات کے متحمل نہیں ہو سکتے کہ افراتفری اور اضطراب کی کیفیت کو برقرار رکھا جائے۔
رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے درمیان سیاسی چپلقش کا خمیازہ ملک و قوم بھگت رہے ہیں، ملک میں انتخابی اصلاحات کے ساتھ نئے مینڈیٹ لے کر آنے والی حکومت ہی بہتری کی امید لا سکتی ہے، پاکستان کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے ۔مرضی کے فیصلوں کو قبول کرنا اور مرضی کے خلاف آنے والے فیصلوں پر تنقید درست نہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ عہدے اور اختیارات قوم کی امانت ہیں ، جب تک با اثر افراد خود کو کسی قانون کا پابند نہیں بنائیں گے اس وقت تک حالات بہتر نہیں ہو سکتے ۔قومی خزانہ لوٹنے والوں کا محاسبہ کرنا ہو گا۔